ہوم << بڑا آدمی کون؟ ابو ملیحہ فاطمہ

بڑا آدمی کون؟ ابو ملیحہ فاطمہ

Young 30 years old business man walking in the street of the City of London.

آدمی پیسے سے بڑا نہیں بنتا۔مالدار بنتا ہے۔

آدمی علم سے بڑا نہیں بنتا۔علامہ بنتا ہے۔

آدمی زمینوں کی کثرت سے بڑا نہیں بنتا۔

زمیندار،جاگیردار بنتا ہے۔

مالدار تو بن سکتا ہے

عالم تو بن سکتا ہے

زمیندار،جاگیردار تو بن سکتا ہے۔

لیکن بڑا آدمی نہیں بن سکتا کیوں؟

آدمی اپنی نیک صفات سے بڑا بنتا ہے۔

بڑا آدمی وہ بنتا ہے جو اپنے مال سے لاچاروں مسکینوں، کمزورں کی مدد کرے۔

بڑا ادمی وہ بنتا ہے جو اپنے علم سے پریشان حالوں کو راحت و سکون دے۔

بڑا آدمی وہ بنتا ہے جو اپنی زمینوں سے بوکھے کو کھانہ کھلائے پیاسے کو پانی پلائے ۔

صفات ہی آدمی کو انچا اوڑاتی ہے۔

صفات سے ہی آدمی وزن دار بنتا ہے۔

اور پھر یہی آدمی اللہ رب العزت کے نزدیک بڑا آدمی بنتا ہے۔

میں نے اپنی زندگی میں ایسا ہاتھ نہیں دیکھا جس نے فقط اللہ کی خوشنودی کیلئے کمزور کی مدد کی ہو اور وہ خود کمزور رہا ہو ایسا بندہ ضرور بڑا آدمی بنتا ہے اللہ رب العزت کے نزدیک۔