ہوم << اسلام آباد دنیاں کا خوبصورت ترین دارالحکومت ہے - حریم انصر

اسلام آباد دنیاں کا خوبصورت ترین دارالحکومت ہے - حریم انصر

مارگلہ کی پہاڑیوں کے ساۓ میں آباد ایک شہر جو کہ قدرت کے نظاروں سے سرسبز و شاداب ہے یہی تو اسلام آباد ہے
اسلام آباد جو کہ پاکستان کا دارالحکومت ہے ۔ 2025 کے بین الاقوامی سروے کے مطابق اسلام آباد دنیا کا دوسرا خوبصورت ترین دارالحکومت ہے ۔ یہاں کے ہرے بھرے جنگلات ، اُنچی اُنچی پہاڑیاں ، صاف ستھری سڑکیں ، سیاحتی روحجان ، اس کی خوبصورتی میں چار چاند لگاتا ہے ۔ جب بات ہو رہی ہو اسلام آباد کی خوبصورتی کی اور فیصل مسجد کا ذکر نہ ہو تو بات زرا ادھوری لگتی ہے ۔ فیصل مسجد اپنی منفرد تعمیر کی وجہ سے کافی اہمیت کا حامل ہے ۔پس منظر میں مارگلہ پہاڑیاں اس کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کرتی ہیں ۔

جس کی وجہ سے یہ سیاحوں کی توجہ حاصل کرتی ہے۔ مارگلہ کی پہاڑیوں میں موجود ٹریکس جہاں قدرت کے نظاروں سے سیاح ہائیکنگ کرتے کرتے لطف اندوز ہوتے ہیں ۔ دامنِ کوہ اور پیر سواہا جیسے مقامات سیاحوں کی کشش کا باعث ہیں ۔

جہاں سے پورا اسلام آباد کا نظارہ ہوتا ہے اور یہ نظارہ رات کے وقت ایک الگ ہی منظر پیش کرتا ہے ۔ جس کی بڑی وجہ عوام کی گہماگہمی ہے گاڑیوں کی لائٹس اس منظر کو اور خوبصورت کرتی ہیں ۔ اسلام آباد کی خوبصورتی کی ایک وجہ صاف ستھری اور کشادہ سڑکیں ارد گرد سرسبز ماحول منظم شہری منصوبہ بندی ایسی ہے کہ ہر سیکٹر میں عوام کیلیۓ پارک ، تعلیمی ادارے ، اور بہت سے تجارتی مراکز موجود ہیں۔ جو کے سیاحوں کی اہمیت کی حامل ہے ۔ راول جھیل شکرپڑیاں اور فاطمہ جناح پارک جیسے تفریحی مقامات سیاحوں کو قدرت کے زیادہ قریب کرتے ہیں ۔

مذہبی عقیدت کے لحاظ سے بھی اسلام آباد میں گولڑہ شریف ، اور بری امام جیسے مقامات موجود ہیں ۔ جہاں عقیدت مند جوگ در جوگ جاتے ہیں ۔ اسلام آباد نہ صرف قدرتی خوبصورتی رکھتا ہے بلکہ یہاں کے لوگ بھی پر امن ، تعلیمِ یافتہ ، مہمان نواز ، اور اچھے رہن سہن والے لوگ ہیں ۔ اسلام آباد سیاسی ، ثقافتی ، سیاحتی ، اور تفریحی اہمیت رکھنے کے ساتھ ساتھ ملکِ پاکستان کی ترقی میں بھی پیش پیش ہے۔ اسلام آباد ایک ایسا شہر ہے جہاں قدرت کا حسن نظر آتا ہے ۔ یہاں کا سکون ، خوبصورتی اور ماحول ہر دل کو لطف اندوز کرتا ہے ۔ بے شک اسلام آباد پاکستان کا فخر ہے۔