ہوم << رافیل کو فیل کرنے والے شاہینوں کو میرا سلام - عبدالباسط عباسی

رافیل کو فیل کرنے والے شاہینوں کو میرا سلام - عبدالباسط عباسی

اللہ رب العزت کے ہر کام میں حکمت ہوتی ہے، اسلامی دنیا کی واحد امید ہمارا پیارا ملک پاکستان ہے، ہمارے ایٹم بم کو " اسلامی بم " کا نام بھی دیا جاتا ہے۔ مگر مئی 2025 سے پہلے پاکستان کو عالمی سطح پر کمزور سمجھا جانے لگا تھا، ملکی معاشی بدحالی کو لے کر دشمن ممالک پاکستان کو تر نوالہ سمجھنے لگے تھے۔

خاص طور پر انڈیا کا غرور، انڈیا کی بد معاشی، انڈیا کی چودھراہٹ کا خواب حد سے تجاوز کر رہا تھا، بات بات پر انڈیا کی پاکستان پر الزام تراشیاں، پاکستان کو دھمکیاں، پاکستان کو سبق سکھانے کی باتیں کچھ زیادہ ہی کرنے لگ گیا تھا۔ اور پاکستان پر حملہ کی جرأت کر کے وہ یہ سمجھ بیٹھا تھا کہ اس ملک کے پلے اب کچھ نہیں رہا، پاکستانی ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتے، پاکستان کو وہ کمزور سمجھ بیٹھا تھا اور عالمی دنیا بھی کچھ ایسا ہی سوچ رہی تھی، مگر قرآن مجید میں ارشاد باری تعالٰی ہے: ترجمہ " کچھ منصوبے کافر بناتے ہیں اور کچھ منصوبے اللہ کی ذات بناتی ہے اور اللہ کا منصوبہ سب سے عمدہ اور بہترین ہے"

پھر ایسا ہی ہوا پاکستان کی بہادر فوج نے اپنے بہادر سپہ سالار کی قیادت میں آپریشن " بنیان مرصوص " کا آغاز کیا اور ایک گھنٹے کے اندر اندر انڈیا کا غرور خاک میں ملادیا، اربوں ڈالر کے رافیل جہازوں کو زمین بوس کردیا، کروڑوں ڈالر کے دفاعی سسٹم کو تباہ و برباد کر ڈالا، انڈیا کے متعدد ائیر بیسز کو راکھ کا ڈھیر بنا ڈالا، انڈین ایئر فورس کو الو کا پٹھا بنا دیا، انڈین آرمی کے مورچوں کو گاؤ موتر پینے والوں کا شمشان گھاٹ بنا ڈالا، فرانس کے رافیل فیل، روس کا ڈیفنس سسٹم فیل، اسرائیل کے ڈرون فیل، انڈیا کی آرمی اور ائیر فورس فیل، چند منٹوں میں مودی کو چھٹی کا دودھ یاد دلا دیا، انڈین میڈیا کی نانی دادی مار کے رکھ دی، سارا دن کتوں کی طرح بھونکنے والے انڈین میڈیا میں صف ماتم بچھا دی۔

انڈین حکومت، انڈین آرمی اور انڈین میڈیا کو ایسا دندان شکن جواب دیا کہ پھر انکو امریکہ میں بیٹھا اپنا باپ یاد آیا اور بھاگے بھاگے پہنچے اپنے باپ کے چرنوں میں اور ہاتھ جوڑ کر دہائیاں دینے لگے۔۔۔۔۔

اے ابا جان۔۔۔ ہمیں بچا لو ہمیں بچا لو۔۔۔ پاکستانی فوج ہمیں مار ڈالے گی، پاکستانی آرمی نے ہمیں برباد کر ڈالا۔۔۔ پلیز ہمیں بچا لو،
آخر کار والد محترم درمیان میں آئے اور پاکستان سے درخواست کی کہ ان الو کے پٹھوں کو معافی دے دو اور انکی جان بخشی کر دو،

بہر حال انڈیا کو سبق سکھانا ضروری تھا اور بڑی اچھی طرح سبق سکھایا گیا، اس جنگ کے بعد عالمی افق پر پاکستان نے ایک نیا جنم لیا ہے، پاکستان دنیا کے سامنے ایک مضبوط اور توانا ملک بن کر ابھرا ہے، پاکستان نے اپنی طاقت کا لوہا منوایا ہے، پاکستان کو دنیا اب عزت کی نگاہ سے دیکھنے لگی ہے، پاکستان کے لئے نئی جہتیں متعین ہوئی ہیں، پاکستانی عوام کا سر فخر سے بلند ہوا ہے، پاکستان نے عظمت کی نئی بلندیوں کو چھوا ہے، پاکستانی فوج دنیا کی عظیم ترین فوج بن کر ابھری ہے،

یقین کریں پاکستانی عوام نے اپنی فوج کی اس مہارت، جرأت اور غیرت کو دیکھ کر فوج کی اگلی پچھلی ساری لغزشات کو معاف کر دیا ہے،
آج پاکستانی عوام مطمئن ہے کہ اس ملک کا دفاع ایک مضبوط اور بہادر فوج کے ہاتھ میں ہے، ہماری فوج ہمارا فخر ہے، ہماری فوج ہمارا سرمایہ ہے، ہماری فوج ہمارا مان ہے، ہماری فوج ہماری جان ہے، اور ہماری جان اس ملک کے لئے قربان ہے۔۔۔۔۔
اے وطن کے سنجیلے جوانو!!!! تمھیں سلام 👍
اے وطن کے شیر جوانو!!!! تمھیں سلام 👍
اے ماؤں کے عظیم سپوتو !!! تمھیں سلام 👍
اے قوم کے بہادر بیٹو!!!!! تمھیں سلام 👍
اور آخر میں۔۔۔۔۔حافظ صاحب!!! تمھیں سلام