ہوم << پھر سے لوٹ جائوں گا -رانا عثمان راجپوت

پھر سے لوٹ جائوں گا -رانا عثمان راجپوت

ذرا آرام کے بعد پھر سے لوٹ جائوں گا
صبح کام کے بعد پھر سے لوٹ جائوں گا

لوگوں کے ساتھ بھی اچھی گزر جائے، لیکن
میں شام کے بعد پھر سے لوٹ جائوں گا

تمھاری ہمدردیاں مجھے پسند ہیں، تم نہیں
تمھارے پیغام کے بعد پھر سے لوٹ جائوں گا

فل وقت اداس ہوں، تم آنسو پونچھ سکتے ہو پر
اس کے سلام کے بعد پھر سے لوٹ جائوں گا

تم روزگار جیسے ہو مگر وہ تو سرمایہ ہے میرا
میں آخری جام کے بعد پھر سے لوٹ جائوں گا

میں مجرم ہوں اور وہی تو جرم ہے میرا
ہر الزام کے بعد پھر سے لوٹ جائوں گا

تم قانون ہو سو ملتے رہیں گے تاریخوں پر
میں انجام کے بعد پھر سے لوٹ جائوں گا

فلحال زمانت پر ہوں رانؔا تم اچھے سے ملو
میں اس قیام کے بعد پھر سے لوٹ جائوں گا

Comments

Avatar photo

رانا عثمان راجپوت

رانا عثمان راجپوت وفاقی اردو یونیورسٹی برائے فنون، سائنس و ٹیکنالوجی اسلام آباد میں بین الاقوامی تعلقات کے طالب علم ہیں، اور تخلیقی ادب میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ شاعری، کہانی نویسی اور تحقیق کا شوق ہے۔ بین الاقوامی سیاست اور عالمی امور پر نظر رکھتے ہیں۔

Click here to post a comment