600x314

ارض فلسطین پھر کیا جواب دیں گے ؟ – میمونہ زاہد

ارض فلسطین
انبیاء کی سرزمین
قسمت والے جوان
ہورہے ہیں جو قربان

خوش بخت تیرے بچے
جو قول کے ہیں سچے
کررہے ہیں تیری حفاظت
اللہ کی وہ امانت

راضی ہیں اپنے رب سے
کہتے ہیں سارے کب سے
چپ چاپ جو رہیں گے
بس سوچتے رہیں گے

رہ جائیں گے وہ پیچھے
آئیں گے سب سے پیچھے
کیسی ہماری محبت
بنارہے ہیں جو حجت

دشمن کے ہاتھوں میں جارہا ہے قبلہ
ہم کرتے ہی رہے حج و نماز ،روزہ
رب سے لگائیں گے شکائتیں ہماری
ریکارڈ ہورہی ہیں گواہیاں ہماری
ارض فلسطین

پھر کیا جواب دیں گے؟
اپنے خدا کے آگے
کس منہ سے کہیں گے
مولا معاف کردے

اے پیاری مسجد اقصی
بنیاد ہے تیری تقوی
ہم ہیں شرمندہ
پر تو رہے پائندہ
ارض فلسطین

رب غفور تو ہے
رب کریم تو ہے
قبول کر دعائیں
کرتے ہیں التجاءیں

مصنف کے بارے میں

شاعر

تبصرہ لکھیے

Click here to post a comment