ہوم << اپنا وزن کم نہ کر سکنے کی ایک اہم وجہ - عبدالعلام زیدی

اپنا وزن کم نہ کر سکنے کی ایک اہم وجہ - عبدالعلام زیدی

اپنا وزن کم نہ کر سکنے کی ایک وجہ یہ بھی ہوتی ہے کہ ہم اپنے ماحول میں اپنی کمزوریوں کے ساتھ ایڈجسٹ ہو چکے ہوتے ہیں ، ہمیں اس بنیاد پر ہمدردی بھی ملتی ہے اور شرمندگی کا احساس دلانے کی تکلیف بھی اور ہم ان دونوں کی addiction کا شکار ہوتے ہیں ۔

جب ہم خود پر کام کرنے لگتے ہیں اور اپنی کمزوریوں کو دور کرنے لگتے ہیں ۔ تو جہاں سے تکلیف دہ جملے ملتے تھے ۔ اب وہاں سے تعریف کا ملنا ہمیں ڈسٹرب کرتا ہے ، جو انسان منفی جملے سننے کا عادی ہو ، اس کے لیے مثبت جملوں کو برداشت کرنا آسان نہیں ہوتا. شاید آپ کو یہ عجیب لگے مگر یہ بہت بڑی حقیقت ہے ۔

ہمدردانہ مشورے ، ماں باپ سے نصیحتیں سننا ، ان سے تعلق بنائے رکھنے کا وہ پیٹرن ہے جو زندگی کے آغاز سے چلا آتا ہے .اب ماں باپ سے اگر یہ والی ڈوز نہ ملے تو دل بے چین ہوتا ہے، تعلق محسوس نہیں ہوتا، نگاہیں بدلی بدلی سے لگتی ہیں ۔ اس لیے ہم کمزوری کی کیفیت میں رہنے کی طرف لاشعوری طور پر جاتے ہیں کیونکہ تعریف سننے کے اس نئے تعلق کی ہمیں عادت نہیں ہوتی ۔ تو اچھا کمانے ، وزن کم کرنے کے عمل میں ظاہری اسباب سے زیادہ باطنی اسباب کا کردار ہے ۔

اپنے پیاروں سے تعلق کی اس بنیاد کو بدلنا بہت مشکل اور تکلیف دہ عمل ہے ۔ لیکن اسے تبدیل کیے بغیر آپ زندگی میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں لا سکتے ۔ آئیے اس سفر میں ہم مل کر بیٹھیں ، سوچیں کہ کیسے اپنے والدین سے تعلق ، وائبز ، فیلنگز اور کمنٹس کو مثبت کریں ۔

Comments

Avatar photo

عبدالعلام زیدی

عبدالعلام زیدی اسلام آباد میں دینی ادارے the REVIVEL کو لیڈ کر رہے ہیں۔ اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد سے بی ایس کے بعد سعودی عرب سے دینی تعلیم حاصل کی۔ زکریا یونیورسٹی ملتان سے ایم اے اسلامیات اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولہور سے ایم اے عربی کیا۔ سرگودھا یونیورسٹی سے اسلامیات میں ایم فل کی ڈگری حاصل کی۔ سید مودودی انسٹی ٹیوٹ لاہور میں تعلیم کے دوران جامعہ ازھر مصر سے آئے اساتذہ سے استفادہ کیا۔ دارالحدیث محمدیہ درس نظامی کی تکمیل کی۔ دینی تعلیمات اور انسانی نفسیات پر گہری نظر رکھتے ہیں

Click here to post a comment