ہوم << اے امتِ مسلمہ خوابِ غفلت سے جاگ - صغری یامین سحر

اے امتِ مسلمہ خوابِ غفلت سے جاگ - صغری یامین سحر

نیند آنکھوں سے کوسوں دور ہے. ہمارے مسلم بہن بھائی کس طرح ظالموں کے ظلم کا نشانہ بن رہے ہیں اور ہم بے حسی اور بے غیرتی کے چادر تان کر خواب خرگوش کے مزے لوٹ رہے ہیں۔

آج عید کو گزرے چار دن ہوگئے ہیں مگر ہم ابھی تک اپنی موج مستی میں مگن عید کی خوشیوں سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔میرا امت مسلمہ سے یہ سوال ہے غزہ میں ہونے والے مظالم سے چشم پوشی کس لیے؟ ہم کس کے خوف سے حق کا ساتھ نہیں دے رہے؟ ظالموں کو ظلم سے روکنے کے لیے کیوں اقدامات نہیں کر رہے؟

ہم اس وقت بے حسی کی انتہا کو چھو چکے ہیں، رب کو کیا جواب دیں گے اس عارضی اور فانی دنیا سے لطف اندوز ہونے کے لیے ہم نے حقائق سے آنکھیں کیوں بند کر لی تھی ہائے،،،، شامت وہ دن دور نہیں جب رب کی عدالت میں پیشی ہوگی ابھی بھی وقت ہے انفرادی طور پر اپنے اپنے حصے کا کام کرو ورنہ جبار کی پکڑ بڑی شدید جب اس کا کوڑا برستا ہے تو اچھے برے سبھی لپیٹ میں آجاتے ہیں .

اے امت مسلمہ جاگ، آنکھیں کھول زبان کے قفل کھول دے حق کے لیے آواز اٹھا.. ہمیں اپنے ضمیر ٹٹولنے ہوں گے ہم مسلمان بھی ہیں کہ نہیں، کہیں ہم مسلمان ہونے ناٹک تو نہیں کر رہے؟ غزہ پر بمباری کا منظر دیکھ کر روح تڑپ اٹھی ہائے ہم اللہ کو کیا جواب دیں گے.

Comments

Avatar photo

صغری یامین سحر

صغری یامین سحر عالمہ و مفتیہ ہیں۔ درس نظامی کی فاضلہ ہیں۔ البیان اکیڈمی اور الفرقان اکیڈمی آن لائن کی مہتممہ ہیں۔ صحافت کے مختلف کورسز کیے ہیں۔ کئی اخبارات اور رسائل میں نگارشات شائع ہوتی رہتی ہیں۔ شاعری سے شغف رکھتی ہیں۔ ان کا نعتیہ کلام پاکستان، بنگلہ دیش اورانڈیا کے نعت خواں حضرات نے پڑھا ہے۔ رضی اللہ عنھم نامی کتاب شائع ہوچکی ہے۔ رضی اللہ عنہن اور سخن سحر کے نام سے دو کتب زیرطبع ہیں

Click here to post a comment