ہوم << خوبصورتی کیسے لائیں ؟ عبدالعلام زیدی

خوبصورتی کیسے لائیں ؟ عبدالعلام زیدی

آخر ۔۔۔ سر سے اڑتے بال ، بڑھتا وزن ، چہرے پر چھاتے دھبے ، چہرے کی بے رونقی کا کیا حل ہے ؟! ۔

انسان اصل میں بہت خوب صورت مخلوق ہے اور اس کا خود کی خوبصورتی کو قائم رکھنااصل میں فطرت اور حقیقت ہے۔ اس پر مسلط ہونے والی بدصورتی کے پیچھے نہ ڈھلتی عمر ہوتی ہے ، نہ کوئی اور انٹرنل ایشو ۔

یہ جب خود سے پیار کو کھونے لگتا ہے ، والدین یا لائف پارٹنر سے جب اسے ملنے والے منفی کمنٹس گرانے لگتے ہیں۔ اپنے حسن و جمال، اپنے کمال و سعادت، اور خدا کے فضل و کرم کے احساس سے یہ جس قدر محروم ہوتا چلا جاتا ہے، اسی قدر یہ مایوسیوں ، بدصورتی کی دلدل میں اترتا جاتا ہے ۔

جسے والدین کی حوصلہ افزائی ، جھپیاں اور پپیاں ملتی ہوں، بیوی یا خاوند کی شکر گزاری اور نعمتوں پر دل سے نکلتی الحمدللہ کی آواز سنائی دیتی ہو ، ایسی روح کبھی بوڑھی نہیں ہوا کرتی ، اس کا بڑھاپا بھی حسین و جمیل ہوتا ہے۔ وہ عمر گزرنے کے باوجود اللہ سے پُر امید اور مطمئن رہتا ہے۔

اگر آپ خود کو یا اپنے کسی پیارے کو خوبصورت دیکھنا چاہتے ہیں تو اس کی اچھائیوں پر اسے خوبصورت احساس دلایا کریں۔ اس کی کمزوریوں کو صبر اور حوصلے سے چھپایا کریں۔ اسے سیکھنے کی راہ پر لگا کر اس کی تبدیلی کا انتظار کیا کریں۔

اپنی اذیت ، بے چینی ، تکلیف ، زخموں پر خود سے مرہم رکھنے کی عادت ڈالیں ، اپنی تھیراپی لے کر خود کو ہیل کرتے ہوئے مثبت انرجی اور انداز والا انسان بنائیں۔ باؤنڈری لگانا سیکھیں اور دوسرے کی باؤنڈری کا خیال رکھیں۔ اس سے آپ کا پارٹنر صحت مند زندگی جیے گا، خوش رہے گا اور خوشیاں بانٹے گا۔

ہم اپنے زخموں سے آپ اپنے پیاروں کو زخمی کرنے کا اختیار بھی رکھتے ہیں جبکہ اسی لمحے خود کے زخموں پر مرہم رکھ کر ہم اپنے پیاروں کو اذیت سے محفوظ کرنے کی قوت بھی رکھتے ہیں۔ ہمارے پارٹنر جتنے صحت مند ہوں گے ہماری زندگی بھی اتنی ہی خوبصورت اور پر سکون ہو گی، تو حسن کا راز صرف اچھا کھانے ، پینے ، پہننے میں نہیں ہے ، بلکہ حسن کا اصل راز اذیتوں کو سہنے اور دیکھنے سے دور رہنے میں ہے۔

اے خدا بے شک تو بہت خوب صورت ہے۔ ہمیں بھی خوب صورتی عطا فرما۔ آمین

Comments

Avatar photo

عبدالعلام زیدی

عبدالعلام زیدی اسلام آباد میں دینی ادارے the REVIVEL کو لیڈ کر رہے ہیں۔ اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد سے بی ایس کے بعد سعودی عرب سے دینی تعلیم حاصل کی۔ زکریا یونیورسٹی ملتان سے ایم اے اسلامیات اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولہور سے ایم اے عربی کیا۔ سرگودھا یونیورسٹی سے اسلامیات میں ایم فل کی ڈگری حاصل کی۔ سید مودودی انسٹی ٹیوٹ لاہور میں تعلیم کے دوران جامعہ ازھر مصر سے آئے اساتذہ سے استفادہ کیا۔ دارالحدیث محمدیہ درس نظامی کی تکمیل کی۔ دینی تعلیمات اور انسانی نفسیات پر گہری نظر رکھتے ہیں

Click here to post a comment