ہوم << اور اس دنیا میں کھو جاؤ - زبیر احمد

اور اس دنیا میں کھو جاؤ - زبیر احمد

کیوں جاگتے ھو تم راتوں کو
اور سوچتے ھو ان باتوں کو
جو بیت گیا سو بیت گیا..
اب ان سوچوں کا حاصل کیا

کیوں شب کے سنّاٹوں میں تم
اشکوں کے ھار پروتے ھو...
کیوں روتے ھو .....؟؟؟؟
یہاں عشق کا سودا ھوتا ھے

آنکھوں کے خواب بھی بِکتے ھیں
کچھ چمکیلے سے سکوں پر ..
چہرے مھتاب بھی بکتے ھیں
تم کس دنیا میں رھتے ھو

اور پیار کی باتیں کہتے ھو
جب اپنے دل کی باتوں کو
تم دنیا میں پھیلاؤ گے...
تو دیوانے کہلاؤ گے

نہ دل کا دکھ تحریر کرو
نہ چہرہ غم کی تصویر کرو
یہ عشق تمھارے بس کا نہیں
اس دنیا کے ھی ھو جاؤ

تم چھوڑو عشق کی باتوں کو
اور اس دنیا میں کھو جاؤ