آپ اتنے زیادہ خوبصورت ہو
جیسے سارا جہاں ہی بد صورت ہو
رات بین کرنے لگ جائے آپ کے آنے پر
آپ تو روشنیاں کرنے والی مورت ہو
عشق میں موت آ جائے مگر ایسا دل میں
خیال نہ آئے جس میں محبوب کی کدورت ہو
آپ ہیں جو بھری محفل میں کان کھینچ لیتے ہیں
ورنہ کون ہے اتنا دلکش جس کی اتنی جرات ہو
کب سے سامان باندھ کر اس کی تاک میں بیٹھا ہوں
اس کا بھی گھر میں جھگڑا ہو دونوں کی ہجرت ہو
ویسے تمھارے بعد زندگی بے رنگ ہو جانے والی ہے
تم ہو ابھی ساتھ تو چلو تم ہی آخری حسرت ہو
تیرے ہجر میں اس قدر سیانا ہو گیا ہوں غفی
شعبدہ بازی لگتی ہے اب چاہے محبت ہو یا نفرت ہو
تبصرہ لکھیے