ہوم << عورت عورت ہے - راحیلہ خان ایڈووکیٹ

عورت عورت ہے - راحیلہ خان ایڈووکیٹ

عورت عورت ہے
اس کے ساتھ رہنا بھی مشکل اور اس کے بغیر بھی مشکل

عورت عورت ہے
محبت سے گوندھی ہوئی ساتھ نفرت انگیز بھی

عورت عورت ہے
بے حد قابل، ذہین ہوشیار ساتھ بد سلیقہ، کن ذہین بھی

عورت عورت ہے
حاکم بھی ساتھ نوکر بھی

عورت عورت ہے
حسین بھی ساتھ بدصورت بھی

عورت عورت ہے
تنہا بھی ساتھ ہجوم بھی

عورت عورت ہے
خوش بھی ساتھ دکھی بھی

عورت عورت ہے
بے حد شاطر، چالاک ساتھ کم عقل، بے وقوف پاگل بھی

عورت عورت ہے
خاموش بھی ساتھ شور بھی

عورت عورت ہے
سادہ بھی پیچیدہ بھی

عورت عورت ہے
دیوی بھی ساتھ گناہ گار بھی

عورت عورت ہے
عورت عورت ہے

Comments

راحیلہ خان ایڈووکیٹ

راحیلہ خان ایڈووکیٹ ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ کورٹ میں وکالت کرتی ہیں۔ مصنفہ اور ریسرچ اسکالر ہیں۔ سال 2022 میں ورازت مذہبی امور کے تحت سیرت النبیﷺ کانفرنس میں ملکی سطح پر تحقیقی مقالے میں اول پوزیشن حاصل کرکے صدارتی ایوارڈ کی مستحق ٹھہریں۔ ایک اپنی کتاب اور دو کتابوں کی شریک مصنفہ ہیں۔ کراچی کی بچہ اور خواتین جیل میں فلاحی کاموں میں شریک ہوتی ہیں

Click here to post a comment