اللہ نے ہم پر ہے کیا خوب یہ احسان
بخشا جو ہمیں پھر سے یہ رمضان ہے رمضان
یہ برکت و رحمت کی بہاروں سے سجا ہے
یہ نورِ الہی کے نظاروں سے سجا ہے
کونین میں بانٹا ہے گیا اس کا ہی فیضان
ہر ماہ کے اپنے ہیں فضائل و مناقب
ہر ماہ کے اپنے ہیں خصائل و مراتب
رمضان بنایا گیا سب ماہ کا سلطان
رمضان کے انوار و کمالات ہیں اعلی
رمضان میں نازل ہوئی برکات ہیں اعلی
رمضان میں نازل کیا اللہ نے قرآن
افطار و سحر کی میں سناؤں تمھیں باتیں
رحمت میں نہاتے ہوئے دن اور یہ راتیں
پائیں جو یہ لمحات تو بڑھ جاتا ہے ایمان
جو پڑھتے، پڑھاتے ہیں تراویح مسلسل
روزے کو کیا کرتے ہیں وہ خوب مکمل
ایسوں کی ہے اللہ کے ہاں خوب بڑی شان
رحمت کا خزینہ ہے یہ رمضان کا مہینا
قسمت کا نگینہ ہے یہ رمضان کا مہینا
ہے عام جو ہر لمحہ ہوئی رحمتِ رحمان
اے شاعرو! رمضاں پہ لکھو خوب تر اشعار
حاصل کرو اللہ سے تم برکت و انوار
خشبو کی طرح پھیلے گا راقم ترا عنوان
تبصرہ لکھیے