ہوم << جاپان میں جوہاتسو اور اسلام - معاذ معروف

جاپان میں جوہاتسو اور اسلام - معاذ معروف

جس جگہ میں کھڑا ہوں، یہ امریکی ریاست لاس اینجلس میں واقع پاساڈونا شہر کی طرز پر بنایا گیا شہر نما شاپنگ سینٹر”کوبے ساندا پریمیم آؤٹلیٹس”ہے. یہاں دنیا کے ٹاپ 210 برانڈز کے بڑے بڑے اسٹورز ہیں، جہاں ہر معیاری چیز مناسب قیمت پر ملتی ہے. اس کا محل وقوع یہاں کثیر تعداد میں لوگوں کی آمد و رفت، اور کم وقت میں دنیا کا ہر رنگ دکھانے میں اپنی مثال آپ ہے. جاپان کی حکومت نے دنیا کی ہر وہ چیز اپنے ملک میں بنا کے دے دی ہے جہاں ہر صاحب حیثیت انسان جانے کی خواہش رکھتا ہے اور جانے کا خواب دیکھتا ہے. پیرس کے ایفل ٹاور کے مقابلے میں ٹوکیو ٹاور اور سکائی ٹری بنا دیا. امریکہ کی طرح ڈزنی لینڈ اور ڈزنی سی یہاں بھی موجود ہے. یونیورسل اسٹوڈیو بھی ہمارے قریب میں واقع ہے. الغرض باہر جانے کی تمام خواہشوں کی مت مار دی ہے کہ جو پیسہ لٹانا ہے اپنے ہی ملک میں لٹائیں، باہر جانے کی ضرورت نہیں.

یہی وجہ ہے کہ جاپان کے لوگ سیر و تفریح کے لیے اپنے ہی ملک کو ترجیح دیتے ہیں، صرف ضروری کاموں کے لیے ہی باہر جاتے ہیں. اس سب کے باوجود ان کی زندگی سٹریس اور ڈپریشن سے بھرپور ہے، اور زندگی سے تنگ آکر معمولی باتوں میں خودکشی کرنا معمول کی بات ہے. البتہ وہ جگہ اب تک نہ ہمیں نہیں مل سکی، اور نہ کسی جاپانی باشندے نے اس کی تصدیق کی کہ جہاں یہ لوگ جاکے خود کو گرا کر ختم کرتے ہیں، جیسا کہ ہمارے ہاں بہت شد ومد سے ایسی باتیں گھڑ کے سنائی جاتی ہیں.

بہت سارے آسان راستے ہیں کہ جس سے زندگی کا خاتمہ کرتے ہیں اور اگر مرنا نہ بھی چاہیں تو یہاں ایک اصطلاح استعمال کی جاتی ہے ،"جوہاتسو" کی جس کا مطلب "غائب ہونا" یا "کھو جانا" ہے۔ یہ خاص طور پر ان افراد کے حوالے سے استعمال ہوتا ہے، جو اچانک اور بغیر کسی وضاحت کے اپنی زندگی یا رہائش کی جگہ چھوڑ دیتے ہیں۔ جوہاتسو کا یہ تصور عام طور پر مختلف معاشرتی اور نفسیاتی وجوہات کی بنا پر ہوتا ہے، جیسے کہ

معاشرتی دباؤ:
بعض افراد توقعات، ذمہ داریوں، یا معاشرتی دباؤ کے مقابلے میں عدم برداشت محسوس کرتے ہیں اور اس وجہ سے وہ غائب ہونے کا فیصلہ کر لیتے ہیں۔

نفسیاتی مسائل:
ذہنی صحت کے مسائل، جیسے کہ ڈپریشن یا اضطراب، کی وجہ سے بھی لوگ اپنے ماحول سے دور ہوجاتے ہیں۔ناپسندیدہ حالات:جوہاتسو کبھی کبھار ناپسندیدہ حالات، جیسے کہ طلاق، مالی مسائل، یا افراط زر کے نتیجے میں بھی ہو تا ہے، جب لوگ اپنی زندگی کی مشکلات سے فرار پانے کی کوشش کرتے ہیں۔

مطلوبہ نوکری یا مکمل تبدیلی:
کچھ افراد اپنے پیشے میں تبدیلی یا نئے آغاز کی خاطر بھی کرتے ہیں تاکہ ایک نئی زندگی کی شروعات کر سکیں۔

جبکہ دوسری طرف دیکھا جائے تو اسلام میں مادی ہو یا روحانی کسی بھی وجہ سے عزلت تنہائی اور گوشہ نشینی کو مذموم قرار دیا گیا ہے. اپنے آپ کو اذیت اور ہلاکت میں ڈالنا نص صریح کے خلاف بغاوت کے درجے میں ہے. ان تمام صورتحال کو دیکھتے ہوئے ایک عقل مند مسلمان کو ضرور اپنا محاسبہ کرنا چاہیے. یقین جانیے مسلمان جس بھی حال میں ہو دنیا کی زندگی کا لطف اٹھا کر جیتا ہے اور اخروی زندگی میں بھی ان شاء اللہ جیتے رہیں گے