ہوم << خواتین فتنوں کے دور میں کیا کریں - ولی اللہ سیف

خواتین فتنوں کے دور میں کیا کریں - ولی اللہ سیف

ہم جس دور میں ہم جی رہے ہیں ، ایسے لگتا ہے کہ یہ قرب قیامت کا زمانہ ہے۔ فتنے چھا رہے ہیں، ایک کے بعد دوسرا فتنہ، بارش کی طرح برس رہے ہیں۔

جاگ جائیں، اس وقت سے پہلے اپنے لیے اعمال سمیٹ لیں، جب بندہ صبح کو مؤمن ہوگا اور شام کو کافر... شام کو کافر، تو صبح مؤمن۔۔۔۔

یہ وقت ایک معمول کی زندگی گزارنے کا نہیں ہے، کہ ایک جاب کرنے والی یا کمانے والی عورت خود کو مصروف رکھے، یا ایک ہاؤس وائف اپنے گھر کو ہی سجائے، شاپنگز اور کوکنگز کی ہی فکر کرے۔ اور سکول، کالجز، یونیورسٹیز میں جانے والی آپ کی اولاد کے آگے فتنوں کے طوفان کھڑے ہوں

بہنو____!! یہ کچن مام بننے کا وقت نہیں ہے۔ اپنی اور اپنی اولاد کے دین اور آخرت کی فکر کیجیے۔ اس کے سوا جن مصروفیات میں ہم لگے ہیں، وہ کام نہیں آنے والی قیامت کے سخت دن۔

آج اگر آپ کے پاس دین کا علم نہیں ہے تو دین اچھے طریقے سیکھیں تاکہ اپنے بچوں کو ان الجھنوں اور سوالات کا جواب دے سکیں جو بے دین ماحول اور لوگ گھر سے باہر ان کے ذہن میں پیدا کر رہے ہیں. الحاد کا اژدھا ان نسلوں کو نگلنے کو کھڑا ہے تعلیمی اداروں میں۔

اولاد کی تربیت کو سب سے پہلی ترجیح رکھیں۔ ان کو کھلانے، پہنانے سے اور اپنے مشاغل سے پہلے تربیت کو اہمیت دیں. بے حیائی سے اپنے گھروں، بچوں بچیوں اور ماحول کو بچائیں۔ اپنی شادیوں کو، لباس کو باحیا بنائیں۔ بغیر چیک رکھے اور بغیر خدا کا خوف اور قرآن سے جوڑے موبائل اور دوسرے گیجیٹس ان کے ہاتھ میں دینا بہت بڑی لاپرواہی ہے. آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ آپ کے چھوٹے بڑے بچے ان پر کیا دیکھتے ہیں، اور کہاں وقت گزارتے ہیں۔

مسلمان پر ظلم کی کہانی روہنگیا، چین، شام، کشمیر اور فلسطین میں سن کر دکھ اور تبصرہ بیان تو آپ کرتے ہیں۔ لیکن اپنی فکر کیجیے۔ دنیا سے لگاؤ اور محبت نے ہمیں کتنا بزدل بنا دیا ہے۔ دنیا کے لیے سب کوششیں اور آخرت سب سے آخر میں.؟ خود اور دوسروں کو جہنم سے بچانے کی فکر کو سب پہلے رکھیں۔ مسلمان کو اللہ نے دوسرے کے کام آنے کو پیدا کیا ہے، لیکن میں اپنی دنیا میں مگن ہوں۔ پھر حیرت کیسی کہ مسلمان پر ظلم کیوں! *اللہ تعالٰی جھنجھوڑتے ہیں کہ وہی سب سے بڑی طاقت ہے، اس کی طرف پلٹ آئیں. ان ناگہانی حادثات سے ہمیں سبق لینے والا بننا چاہیے ۔

Comments

Click here to post a comment