ہوم << اب ہی مان جاؤ - انیلہ سعدیہ

اب ہی مان جاؤ - انیلہ سعدیہ

کئی برس گزر گئے
کئی حکمراں آئے گئے
سب نے وعدے کیے
پر وفا نہ کیے
وہ ابھی تک دشمن کے پنجۂ استبداد میں
کیا ہے جرم اتنا کڑا؟
پکڑتے ہوئے ان کا دل نہ ڈرا
فرد جرم عائد کی لمبی بہت
آزمائش ان کی چُنی لمبی بہت
اب ہی سمجھ جاؤ اب ہی مان جاؤ
کیا دل تمہارے ہیں اتنے سخت؟
دل ہے یا حدید بن رہے ہو بدبخت
چھوڑ دو ہماری عافیہ کو چھوڑ دو
تم کو خدا کا واسطہ عافیہ چھوڑ دو
وہ ہمارے دلوں کا مان ہے
وہ ہماری آنکھوں کا نور ہے
زخمی دل کو لیے کر رہے ہیں فغاں
وہ فغاں جو پہنچ جائے تا آسماں
کرے گا میرا سچا رب معجزے
یہ آساں ہے اس پر کہ کر دے آناًفاناً معجزے
دل سے ہماری ہے دعا
عافیہ جلد ہو رہا
اشک بہتے ہیں اب
منتظر ہیں ہم سب
کر رہے ہیں دعا
ہماری بہن جلد ہو رہا