مہنگی بجلی اور بھاری ٹیکسز کے خلاف جماعت اسلامی کے دھرنے میں شامل ہونے کے لئے پورے پاکستان سے قافلے روانہ ہوگئے ہیں ، بعض مقامات پر گرفتاریاں شروع، امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ اگر راستہ روکنے کی کوشش کی تو یہ تحریک حکومت گرانے کی تحریک بن جائے گی اور ہم پورا پاکستان بند کر دیں گے،
اسلام آباد کی تاجر برادری نے بھی جماعت اسلامی کے دھرنے کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے
دوسری جانب حکومت نے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کرنے کو نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے ، نوٹیفیکشن کے تحت 26 جولائی سے لے کر 28 جولائی تک پنجاب میں جلسے ، جلوس ، ریلیوں ، دھرنوں اور احتجاج پر پابندی ہو گی، پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ ممکنہ دہشت گردی کے خطرات کی وجہ سے دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا ہے ۔ کوئی بھی عوامی اجتماع دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہوسکتا ہے، پنجاب بھر میں انتظامیہ حکم نامے پر عملدرآمد یقینی بنائےگی۔
یاد رہے مہنگی بجلی اور بھاری ٹیکسز کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا 18 جولائی کو ہونا تھا محرم الحرام کے احترام میں دھرنے کی تاریخ تبدیل کر کے 26 جولائی کی گئی تھی۔
تبصرہ لکھیے