مظاہرین نے پیرس اولمپکس ہیڈکوارٹرز کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے اولمپکس گیمز میں اسرائیلی ٹیموں کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ نسل کشی کرنے والے ملک کی ٹیموں کا اولمپکس گیمز میں خیرمقدم نہیں کرسکتے، غزہ میں روز ہونےوالی ہلاکتیں نسل پرستی اور اسلاموفوبیا ہیں۔
مظاہرین کا مزید کہنا تھا کہ یوکرین جنگ پر سب جاگ گئے، غزہ کےلوگ مسلمان ہیں تو سب غیر جانبدار بنے ہوئے ہیں۔
خیال رہے کہ اسرائیل کی جانب سے پیرس اولمپکس میں شرکت کے لیے 88 ایتھلٹس پر مشتمل دستہ بھیجا جارہا ہے۔
تبصرہ لکھیے