اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا اور چیف آف دی آرمی اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی ہیں۔
وزیراعظم ہاؤس کے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا اور لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر کو مبارکباد دی اور ان کی نئی ذمہ داریوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے نامزد چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی لیفٹنٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا اور نامزد چیف آف دی آرمی اسٹاف لیفٹنٹ جنرل سید عاصم منیر کی علیحدہ علیحدہ ملاقات@CMShehbaz pic.twitter.com/OySGkLP4Kc
— PTV News (@PTVNewsOfficial) November 24, 2022
وزیراعظم نے لیفٹنٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا اور لیفٹنٹ جنرل سید عاصم منیر کو مبارکباد دی اور ان کی نئی ذمہ داریوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا pic.twitter.com/YUcEcU4J7D
— PTV News (@PTVNewsOfficial) November 24, 2022
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ امید ہے آپ کی سربراہی میں مسلح افواج قومی سلامتی کو درپیش چیلینجز سے احسن انداز میں نمٹیں گی اور ملک سے دہشت گردی کی عفریت کو مکمل ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی رہیں گی۔
نئے آرمی چیف سید عاصم منیر کی ایوان صدر آمد
علاوہ ازیں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نئے چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا اور چیف آف دی آرمی اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر سے بھی ملاقات کیں۔
صدر مملکت نے نئے تعینات ہونے والے آرمی چیف کو مبارک باد دی۔
تبصرہ لکھیے