دوحا: قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ کی تقریب نماز کے لیے روک دی گئی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ورلڈ کپ کی تقریب میں اپنی پوری آب و تاب سے جاری ہے۔
تقریب کے دوران اچانک میزبان نے اعلان کیا کہ تقریب کو نماز کے لیے روکا جا رہا ہے۔ میزبان نے تقریب کا لطف اٹھاتے ہزاروں افراد سے یہ بھی کہا کہ نماز کے لیے مختصر وقفے کے بعد پروگرام میں مزید دلچسپ چیزیں پیش کی جائیں گی۔ورلڈ کپ فٹبال کی تقریب میں نماز کے وقفے کی ویڈیو کو اب تک سوشل میڈیا پر ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں۔
FIFA fan fest in Qatar pauses event for Islamic prayer time.
Visitors are getting a unique opportunity to see what Islam is really all about behind the Islamophobic western narratives.#Qatar #WorldCup #Qatar2022 pic.twitter.com/3vokZoN9Xf
— Robert Carter (@Bob_cart124) November 19, 2022
تبصرہ لکھیے