کالا شاہ کاکو: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان بیک ڈور مذاکرات کا آغاز ہوگیا ہے اور اس حوالے سے رات میں پنجاب کے دارالحکومت میں اہم بیٹھک کا امکان ہے، جس میں عمران خان خود شریک ہوں گے۔
پی ٹی آئی کے ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے تردید کے باوجود دونوں فریقین میں لانگ مارچ کے حوالے سے بات چیت کا آغاز ہوگیا ہے۔ اس ضمن میں عمران خان کالا شاہ کاکو سے لانگ مارچ چھوڑ کر لاہور روانہ جہاں رات میں اہم ترین بیٹھک اور بڑی سیاسی پیشرفت کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق لاہور میں ہونے والے مذاکرات میں عمران خان خود شریک ہوں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے قریبی ذرائع نے بھی لاہور روانگی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان نے لانگ مارچ سے لاہور روانگی اور میٹنگ کے حوالے سے اہم رہنماؤں کو آگاہ کردیا ہے۔ واضح رہے کہ شیڈول کے مطابق پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو آج کامونکی کے مقام پر ختم ہونا تھا تاہم اُسے فیروز والا سے تھوڑی دور جاکر اچانک ختم کرنے کا اعلان کیا گیا۔ عمران خان کل لانگ مارچ کا دوبارہ مریدکے سے آغاز کریں گے۔
تبصرہ لکھیے