ہوم << عمرانی جلسے یا بےحیائی کے تھیٹر - چوہدری محمد ذوالفقار سِدّھو

عمرانی جلسے یا بےحیائی کے تھیٹر - چوہدری محمد ذوالفقار سِدّھو

عمران خاں کے جلسے سیاسی جلسے نہیں ہوتے۔ وہ مخلوط ڈرامہ تھیئٹر ہوتے ہیں۔ جن میں ہوشربا میوزک کی دھنوں پر سیالکوٹی ابرار اور عطا عیسی خیلوی کے گانوں پر الہڑ نوجوان مٹیاریں اور اوباش نوجوان لڑکے تھرکتے جسموں کے لمس سے دل پشاوری کرنے آتے ہیں۔

اب تو نوجوان لڑکیوں اور لڑکوں کے عشق بھرے دوھڑوں کا بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔ عمران کے جلسے بےحیائی سے بھرپور ایک لائیو جنسی تھیٹر ہوتے ہیں۔ان جلسوں میں ذہنی طور پر اوباش اور بے حیا بنا دی گئی نوجوان نسل جنسی آسودگی کے لئیے آتی ہے۔ہماری نوجوان نسل کو بے حیائی کا نشئی بنا دیا گیا ہے فلموں ، ڈراموں اور شوشل میڈیا نے ملکر ہماری نوجوان نسل کی اتنی تباہی نہیں کی ہے جتنی بربادی عمرانی جلسوں نے کر دی ہے۔

عمران خاں کی مغلضات بھری بڑکیں یورپ جیسی ترقی اور ماحول کے خواب نوجوانوں کے جذبات کو دو آتشہ بنا دیتے ہیں۔ لوگو عمران خاں امریکہ کو اس کے ایجنڈہ کے مطابق کامیاب ترین رزلٹ دے رہا ہے۔ اگر عمران خاں کے ایک جلسہ میں جنسی جذبات کو اُبھار نے والے لوازمات کی ممانعت کر دی جائے تو اگلے جلسے کی حاضری آدھے سے بھی کم رہ جائے گی۔ عمران خان کو پاکستان کی نظریاتی تباہی کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

اسی لئیے اسکو بے حیائی سے بھرپور جلسے کرنے کی کھلی چھٹی ہے۔ پاکستان کو نظریاتی طور پر تباہ کرنے والے دشمن جانتے ہیں کہ عمرانی جلسے بے حیائی اور بے راہروی سیکھنے ، سکھانے اور پھیلانے کے سب سے مؤثر ذریعہ ہیں۔ اس لئیے عمران خاں کے بغیر روک ٹوک مزے ہی مزے ہیں۔

Comments

Click here to post a comment