ہوم << گیس، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 50 فیصد کمی آجائے گی: افغان وزارت تجارت و صنعت

گیس، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 50 فیصد کمی آجائے گی: افغان وزارت تجارت و صنعت

افغانستان نے روس کے ساتھ 20 لاکھ ٹن تیل، پانچ لاکھ ٹن گیس اور 20 لاکھ ٹن گندم کا معاہدہ کیا ہے۔
افغانستان کی وزارت تجارت و صنعت کے ترجمان عبدالسلام جواد کا کہنا ہے کہ ان پیٹرولیم مصنوعات کی آمد سے پورے ملک میں تیل، گیس اور ڈیزل کی قیمتوں میں پچاس فیصد تک کمی ہو جائے گی۔
جواد نے مزید کہا: "لوڈنگ کا عمل شروع ہو گیا ہے اور اسے اگلے چند دنوں میں افغانستان میں درآمد کر دیا جائے گا جس کا قیمتوں پر مثبت اثر پڑے گا۔ ہمیں امید ہے کہ اس سے قیمتیں 25 سے 50 فیصد تک کم ہو جائیں گی۔"
حکام اور ماہرین اقتصادیات روس کے ساتھ معاہدے کے لئے پرامیدہیں کہ مارکیٹ پراس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
وزارت تجارت و صنعت کے ترجمان عبدالسلام جواد نےیقین دلایاہے کہ اس بار وہ سنجیدہ ہیں، کسی کو ذخیرہ اندوزی نہیں کرنے دیں گے ۔ان کے مطابق مارکیٹ کو اجارہ داری سے آزاد کرایا گیا ہے۔
جواد کے مطابق منصوبہ یہ ہے کہ روس سے تیل کی آمد کے بعد اسے ملک کے تمام علاقوں تک پہنچایا جائے گا اور کسی کوبھی ذخیرہ اندوزی اور من مانی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا: "ہم قوم کو یقین دلاتے ہیں کہ یہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا مسئلہ مزید برقرارنہیں رہے گا، کیونکہ اس پر امارت اسلامیہ کا کنٹرول ہے۔ ہم نجی شعبے کے تعاون سے تمام صوبوں اور اضلاع میں فراہم کریں گے۔"