پاک-افغان تعلقات مشترکہ تاریخ،ثقافت اورعقیدے پرمبنی ہیں،صدر مملکت
دوطرفہ تجارت کےفروغ، تاجربرادری کےساتھ نیٹ ورکس کی تعمیر اوراشیاء کی کلیئرنس ہموار بناکرتعلقات مزیدمضبوط کرنےکی ضرورت ہے،صدرمملکت
افغانستان میں امن اسے خطے میں تجارتی اور توانائی کی راہداری بنانے کی راہ ہموار کرے گا، صدر مملکت
افغانستان میں استحکام سے وسطی ایشیائی ممالک اور پاکستان کے درمیان ٹرانزٹ ٹریڈ میں بھی تیزی آئے گی، صدر مملکت
افغانستان میں امن سے کاسا – 1000 ،ٹاپی اور ٹی اے پی منصوبوں پر عمل درآمد میں تیزی آئے گی ، صدر مملکت
پاکستان افغان طلباء کو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور ورچوئل یونیورسٹی کے آن لائن یا ریکارڈ شدہ تعلیمی پیکجز پیش کر سکتا ہے، صدر مملکت
پیکجز سے افغان طلباء کو تعلیمی اداروں میں جائے بغیر معیاری تعلیم حاصل کرنے میں مدد ملےگی، صدر مملکت
صدر مملکت کا دونوں ممالک کے درمیان اشیا کے تبادلے میں تیزی لانے کیلئے سرحدی منڈیوں کے قیام اور ریگولرائزیشن پر زور
اقدام سے جلد خراب ہونے والی اشیا کے ضیاع کو کم کرنے ، بارڈر کے علاقوں کی عوام کی معاشی بہبود میں مدد ملے گی، صدر مملکت
امید ہے کہ مشن کے نئے سربراہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے میں کردار ادا کریں گے، صدر مملکت
تبصرہ لکھیے