اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں واپس جانے والا مشورہ مناسب ہے۔ فیصل جاوید نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان عدلیہ کا احترام کرتے ہیں، انہوں نے ہمیشہ قانون کا احترام کرنے کی بات کی ہے۔
فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ عمران خان ملک کے لئے سوچ رہے ہیں، ان کے بیرون ملک اثاثے نہیں ہیں، تمام تر مسائل کا حل ہی الیکشن ہے، عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔ فیصل جاوید نے مزید کہا کہ اس سے پہلے عمران خان نے قانون کی پاسداری کے لئے الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا، میرا خیال ہے کہ قومی اسمبلی میں واپس جانے والا مشورہ مناسب ہے۔
تبصرہ لکھیے