اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں صرف 8 پیسے کا فرق آئے گا۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتنی کمی نہیں آ رہی.
پٹرول یا ڈیزل میں سے ایک 8 پیسے کم ہو رہا ہے،حتمی فیصلہ آج ہوگا، ڈالر جلد نیچے آئے گا مگر حکومت اس میں کوئی مداخلت نہیں کرے گی، ڈالر 213 سے اوپر گیا اس میں کچھ سیاسی وجوہات بھی ہیں،ڈالر نیچے آنا چاہیے۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ بجلی اکتوبر تک سستی ہو جائے گی،300 یونٹ استعمال کرنے والوں کے لیے ایف پی اے ختم کیا، ختم کیا گیا ایف پی اے نہ اگست میں لیا نہ ستمبر میں، آگے لیں گے یا نہیں اس کا فیصلہ بعد میں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں چاول اور دیگر فصلیں خراب ہوگئیں،قطر ایل این جی پلانٹس، سولر اور اسٹاک ایکسچینج میں تین ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا،مجموعی طور پر پاکستان کے مختلف شعبوں میں تقریباً پانچ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی، وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے این ڈی ایم اے کو پانچ ارب روپے مزید دیں۔مفتاح اسماعیل نے مزید کہا سیلاب کے بعد مارکیٹ کا اعتماد کم ہوا تو روپے کی قدرگری.
اسٹیٹ بینک کے پاس اتنے ڈالر نہیں مارکیٹ میں مداخلت کرے، مہنگا ڈالر بیچنے پر آٹھ بینکوں کو شوکاز نوٹس دیا ہے،جو مجرم ہوا اس کیخلاف ایکشن ہو گا، جرمنی اور فرانس میں بجلی کا یونٹ 250 روپے کا ہے، پاکستان 80روپے کا یونٹ 35روپے میں بیچ رہا ہے۔
تبصرہ لکھیے