صحبت پور: وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اگست اور ستمبر کے بجلی کے بلز معاف کرنے کا اعلان کردیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع صحبت پور کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔
اس دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صحبت پور سیلاب سے بہت متاثر ہوا، وہاں مواصلاتی نظام،فصلیں ،مکانات اور سڑکیں تباہ ہوگئیں، پانی کی وجہ سے وبائی امراض تیزی سے پھیل رہے ہیں، ہیلی کاپٹر سے جائزہ لیا، وہاں ہر جگہ پانی ہے، سیلاب کی تباہ کاریوں نے ہر شخص کی آنکھیں کھول دی ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت نے 70 ارب روپے کی خطیر رقم متاثرین کے لیے مختص کیے، اب تک 24 ارب رو پے متاثرین سیلاب میں تقسیم کیے جاچکےہیں، متاثرین میں 100فیصد رقم کی تقسیم میں تاخیر کی وجہ انٹر نیٹ اور دیگر مسائل ہے۔
تبصرہ لکھیے