اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 13 جماعتیں ایک جماعت سے ڈر کر الیکشن سے بھاگ گئیں۔ عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سیاسی صورتحال اور عمران خان کے خلاف مقدمات پر مشاورت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے مہنگائی کے خلاف احتجاج کا فیصلہ کرتے ہوئے جاری عوامی رابطہ مہم کو مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا۔ صوبائی صدور کو مہنگائی کے خلاف احتجاج کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا کہ عمران خان مخلتف شہروں میں شیڈول جلسے جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ عوامی حمایت ہماری سب سے بڑی طاقت ہے، حکومتی ہتھکنڈوں کا میدان میں مقابلہ کررہے ہیں۔
انہوں نے ضمنی انتخابات ملتوی کرنے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ 13 جماعتیں ایک جماعت سے ڈر کر الیکشن سے بھاگ گئیں، میری تحریک کا مقصد اس ملک کے مافیاز کو شکست دینا ہے، ہمارا عام شہری حقیقی آزادی کی تحریک میں شامل ہوچکا ہے۔
تبصرہ لکھیے