اسلام آباد: ممنوعہ فنڈنگ کیس کے معاملے پر ایف آئی اے نے اسد قیصر سمیت تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کو 18اگست کو طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے اہم رہنماؤں کو طلب کیا گیا ہے۔
ایف آئی اے کی جانب سے طلب کیے گئے رہنماؤں میں سابق اسپیکر اسد قیصر، سابق سیکریٹری جنرل اور سابق گورنر شاہ فرمان، صوبائی فنانس سیکریٹری محمد عمران اور صوبائی ممبر فنانس محمد محسن داؤد بھی شامل ہیں۔
تبصرہ لکھیے