لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ پارٹی کے قائد نوازشریف ستمبر میں پاکستان آ رہے ہیں تاکہ قوم کی نمائندگی کر سکیں اور اب پارٹی قائد کو جیل میں جانے نہیں دیں گے۔
لاہور میں لیگی رہنما عظمی بخاری کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے بغیر لیول پلینگ فیلڈ نہیں کہا جا سکتا، عدلیہ دباؤ کے بغیر انصاف کرے امید ہے آج انصاف ہوگا ماضی سے سبق سیکھا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کیا نوازشریف تین بار وزیراعظم اپوزیشن لیڈر نہیں تھا، کیا آج کا پاکستان متحمل ہے معیشت کو مزید ڈبو دیا جائے، نوازشریف کو تاحیات نااہل کیا جائے اور عمران جیسے ڈاکو کو سر پر بٹھائے رکھیں تو آج یہ ممکن نہیں ہے۔ جاوید لطیف کے مطابق ڈاکٹرز مختلف وقت میں اپنی رائے تبدیل کرتے رہے ہیں وہ نہیں سمجھتے تھے کہ ماحول ٹھیک نہیں تھے، پاکستان کے عوام ڈاکٹرز ہیں فیصلہ دیدیا ہے اب نواز شریف واپس آ جائیں۔
علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ بھٹو کی پھانسی کے 20 سال بعد عدالتی قتل قرار دیا، جسٹس قاضی فائز عیسی خط کو پبلک کیاجائے، تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلینگ فیلڈ ملنا ضروری ہے تاکہ ملک آگے بڑھ سکے۔
لیگی رہنما نے کہا کہ کل عمران خان کہہ رہا تھا حقیقی آزادی چاہتے ہیں وہ تو مل گئی مگر اس کے مقاصد پورے نہیں ہوئے، آزادی کے 75سالوں میں مقاصد پورے نہ ہوئے تو عمران خان جیسے کردار کردار ادا کرتے رہے۔
انہوں نے کہا کہ سازشیں ہوتی رہیں اس کے مہرے عمران خان جیسے 752 برس میں کسی نہ کسی روپ میں سامنے آتے رہے، ایوب خان اقتدار پر آ کر مادر ملت کو کرپٹ غدار قرار دے کر خود منتخب ہوگئے۔
تبصرہ لکھیے