اسلام آباد: حکومت پاکستان نے ملک کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر ملک کے نامور صحافی جاوید چوہدری کو ستارہ امتیاز عنایت کر دیا۔ جاوید چوہدری 30 برس سے صحافت سے وابستہ ہیں، یہ زیرو پوائنٹ کے ٹائٹل سے 25 سال سے کالم تحریر کر رہے ہیں.
ان کا کالم مختلف نیشنل اور انٹرنیشنل سرویز کے مطابق سب سے زیادہ پڑھائے جانے والا کام ہے۔ نامور صحافی جاوید چوہدری ’’کل تک‘‘ کے نام سے 15 برس سے ملک کا مقبول سیاسی ٹاک شو بھی کر رہے ہیں، یہ سوشل میڈیا پر بھی ایکٹو ہیں، ان کی نیوز ویب سائٹ جاوید سی ایچ ڈاٹ کام ملک کا پہلابڑا نیوز پورٹل ہے اور یہ ’’مائینڈ چینجز‘‘ کے نام سے لائف کوچنگ اور ’’آئی بیکس‘‘ کے نام سے ملک کی بڑی ٹورازم کمپنی بھی چلا رہے ہیں، آٹھ کتابوں کے مصنف ہیں اور آدھی سے زائد دنیا کی سیاحت بھی کر چکے ہیں۔
جاوید چودھری 16 برس سے ایکسپریس گروپ سے وابستہ ہیں، انھوں نے اس سے قبل 25 سال کی عمر میں اے پی این ایس کا بیسٹ کالمسٹ ایوارڈ اور 1997 میں نیشنل ینگ جرنلسٹ ایوارڈ حاصل کیا تھا، ایکسپریس میڈیا گروپ کے تمام کارکن اور مینجمنٹ اس ایوارڈ پر دلی خوشی کا اظہار کرتی ہے اور جاوید چوہدری کو مبارکباد پیش کرتی ہے ۔
تبصرہ لکھیے