اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے ارکان اسمبلی اور سینیٹرز سے گوشواروں کی تفصیلات مانگ لیں۔ الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں سے گوشواروں کی تفصیلات مانگی ہیں اور اس حوالے سے ارکان اسمبلی کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ارکان صوبائی اسمبلی اور پارلیمنٹرینز اپنے اہل خانہ اور زیر کفالت افراد کے اثاثوں کی تفصیلات 31 دسمبر تک جمع کرائیں، ارکان پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی اپنے واجبات کی تفصیلات بھی جمع کرائیں۔ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ 15 جنوری 2023ء تک تفصیلات جمع نہ کرانے والے اراکین کی رکنیت معطل کر دی جائے گی۔
تبصرہ لکھیے