اسلام آباد: شہباز حکومت کے دور میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر عوام کے لیے مہنگائی کا نیا طوفان آگیا۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف دالوں کی قیمتوں میں 48 روپے فی کلو تک بڑھادیئے گئے ہیں، جس کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اضافہ فوری نافذ العمل ہوگا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے یوٹیلیٹی اسٹورز پر کالے چنے کی فی کلو قیمت میں 48 روپے، دال مسور کی فی کلو قیمت میں 40 روپے، سرخ لوبیا، ثابت مسور کی فی کلو قیمت میں 35 روپے، دال مونگ اور دال چنا کی فی کلو قیمت میں 30 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس سے قبل یوٹیلیٹی اسٹورز پر ان دالوں کی قیمت درج ذیل تھی:
کالے چنے: 172 سے بڑھ کر 220 روپے فی کلو
دال مسور: 270 سے بڑھ کر 310 روپے فی کلو
سرخ لوبیا: 235 روپے سے بڑھ کر 270 روپے فی کلو
ثابت مسور دال: 275 روپے سے بڑھ کر 310 روپے فی کلو
دال مونگ: 170 روپے سے بڑھ کر 200 روپے فی کلو
دال چنا: 190 روپے سے بڑھ کر 220 روپے فی کلو
تبصرہ لکھیے