لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ نیوٹرلز کو پہلے ہی کہا تھا عوام نکلیں گے تو سب کو سمجھ آجائے گا۔ عمران خان نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کھڑے ہوجائیں تو سرکاری ملازم ان کے سامنے کھڑا نہیں ہوسکتا۔
انہوں نے حیرت کا اظہار کیا کہ ضمنی انتخاب میں جس طرح لوگ باہر نکلے اس پر حیران ہوں۔عمران خان نے زور دیا کہ نیوٹرلز کو پہلے ہی کہا تھا جب عوام نکلیں گے تو سب کو سمجھ آجائے گا، سنا ہے اب ڈپٹی اسپیکر کو بھی سمجھ آرہا ہے اور وہ ٹھیک ہو رہے ہیں۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے مزید کہا کہ ہفتے میں 2 دن لاہور میں قیام کیا کروں گا اور اس شہر کو چھوڑوں گا نہیں۔ عمران خان نے بتایا کہ اگرچہ یاسمین راشد بہت اچھی اور متحرک لیڈر ہیں لیکن ان کے طبی معاملات ہیں ، اس لیے حماد اظہر کو تحریک انصاف پنجاب کا صدر بنایا جارہا ہے۔
تبصرہ لکھیے