اسلام آباد: ملک میں کورونا کی شدت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ کورونا کے مزید 10 مریض انتقال کرگئے۔ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثر مزید 10 افراد انتقال کرگئے۔ کورونا کے189 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 22 ہزار451 ٹیسٹ کئےگئے جس میں 737کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ کورونا کے 189 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح تین اعشاریہ دو آٹھ فیصد ریکارڈ کی گئی۔
لاہور میں کورونا کیسز کی شرح سب سے زیادہ 6.61 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ حیدرآباد میں 5.26، پشاور میں 5.22 اورکراچی میں 4.82 ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں 131، حیدرآباد میں 12، پشاور میں 28 اورکراچی میں 415 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔ سندھ میں کورونا سے 9 جبکہ پنجاب میں ایک شخص کا انتقال ہوا۔
تبصرہ لکھیے