اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف سے قرض معاہدے پر وزارت خزانہ اور دفتر خارجہ کی ٹیموں کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعظم نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو کی قیادت میں ہماری وزارت خزانہ اور دفتر خارجہ کی ٹیموں کو مبارکباد پیش کرتاہوں.
آئی ایم ایف پروگرام کو بحال کرنے میں ان کی کوششیں شامل ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ ایک زبردست ٹیم ورک تھا، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے سے ملک کو معاشی مشکلات سے نکلنے میں مدد ملے گی۔
تبصرہ لکھیے