راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار تو کیا بل گیٹس کو بھی بلالیں ملک ان سے نہیں چل سکتا۔ سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے ٹوئٹر پربیان میں کہا کہ اسحاق ڈار توکیا بل گیٹس کو بھی بلالیں توبھی ملک ان سے نہیں چل سکتا۔ فوری انتخابات کروالیں ورنہ کچھ بھی ہوسکتاہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ چیف الیکشن کمیشن کو ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کی پانچ مخصوص نشستیں دینے پر دیر نہی کرنی چاہیے۔ آج پنجاب ہائی کورٹ کا فیصلہ بھی آسکتاہے۔شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کبھی بھی کراچی، سکھر اورحیدرآباد کی قیادت ایم کیوایم کو نہیں دے گی۔ جس حکومتی اتحادی نے الیکشن لڑنا ہے اسے حکومت کو چھوڑنا ہوگا کیونکہ حکومت کہیں نظر نہیں آرہی۔
انہوں نے کہا کہ راناثنااللہ اور خرم دستگیر نئے آرمی چیف کی تعیناتی پر مشاورت کا بیان کس حیثیت میں دےرہے ہیں۔ حکمران عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اگر لوڈشیڈنگ اور مہنگائی ختم نہ ہوئی تولوگ خودبخود سڑکوں پر ہوں گے۔روس سے تیل اور افغانستان سے کوئلہ نہی منگوایا جارہا۔عنقریب گندم کا بحران بھی آنے والا ہے۔
تبصرہ لکھیے