لاہور: حکام نے ریلوے کرایوں میں ایک ہفتہ کے دوران دوسری مرتبہ اضافہ کردیا۔مال بردار ٹرینوں کے کرایوں میں 10 فیصد، تمام مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 5 فیصد جب کہ پارسل اور لگیج ٹرینوں کے کرایوں میں بھی 5 فیصد اضافہ کردیا گیا۔
محکمہ ریلوے نے کرایوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ یاد رہے کہ 14 جون کو ہی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ایکسپریس ٹرینوں کے کرایوں میں 10 فی صد اور فریٹ کے کرایوں میں 15 فی صد اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ مسافر ٹرینوں کا کرایہ نہیں بڑھے گا۔
تبصرہ لکھیے