سائنسی علوم میں علم طب، کیمیا،طبیعیات،جغرافیہ وغیرہ شامل ہیں جن مین عہد بنو عباس میں کام کیا گیا.
آئیے ... ان پر مختصر روشنی ڈالتے ہیں.
علم طب
عہد عباسیہ میں یونانی طبی کتب کے ترجمے کا کام سرکاری سطح پر شروع ہوا.سقراط اور جالینوس کی کتابوں کے ترجمے ہوگۓ.مترجمین میں ابو یحیی بن البطریق، حنین بن اسحاق، یحیی ابن ماسویہ اور ابن الحسن ،قسطا بن لوقا اور یوحنا بن ماسویہ شامل ہیں.عباسی خلفاء کی سائنسی علوم میں دلچسپی دیکھ کر بغداد میں جندی سا پورا اور حران کے نامور اطباء جمع ہوگۓ.عہد عباسی کے نامور طبیبوں میں علی بن رین بطری ،ابو بکر زکریارازی،حنین بن اسحاق، ابوعلی سینا اور ثابت بن قرہ شامل ہیں.عہد عباسی میں شفاخاموں کی تعمیر پر خصوصی توجہ دی گئ.سلطنت کے بڑے شہروں مثلا بغداد ،قاہرہ،دمشق،مکہ اور حران میں بڑے ہسپتال بناۓ گۓ.
علم کیمیا
اس فن کا آغاز اگرچہ امومی عہد سے ہوچکا تھ لیکن عہد عباسی میں کیمیاسازی نے بہت ترقی کی جس کے نتجیے میں بڑے کیمیادانوں نے جنم لیا جن میں جابر بن حیان، ابوبکرزکریارازی، ابو علی سینا،یعقوب کندی ، اصطفن ،ابن محمد خراسانی ،ابو الحسن احمد الخلیل ،اور ذوالنون مصری شامل ہیں.کئی کیمیاوی ایجادات ہوئیں اور کیمیاوی آلات بناۓ گۓ اور کیمیاوی تجربات میں استعمال ہوتے ہیں.انہی بنیادوں پر آج "کیمسڑی" کو ترتیب دیا گیا ہے.
علم طبیعیات
عہد عباسی میں بہت سی چیزیں مسلمانوں نے دریافت کیں ، کتب لکھیں ،سمندروں اور پہاڑوں کے ذخائر کو زیر بحث لایا گیا.اس دور کے مشہور ماہر طبیعات میں ابن الہیثم ،البیرونی ،ابوبکرزکریارازی،ابوعلی سینا شامل ہیں.
علم فلکیات
عہد عباسی میں پہلی رصدگاہ جندی شاپور میں احمد بن محمد النہاوندی کی زیر نگرانی قائم ہوئی.اسی طرح شماسیہ اور دمشق میں بھی رصدگاہیں بنائی گئیں.ان رصدگاہوں میں جو آلات استعمال ہوتے تھے ، ان پر بھی خاص توجہ دی گئ.آلات شہر حران میں تیار ہوتے تھے.یعقوب الفزاری ، عمر خیام ،ابوریحان البیرونی،احمد بن محمد فرغانی ، محمد بن موسی الخوارزمی شامل ہیں.
علم جغرافیہ
مامون نے اپنے عہد میں 69 سائنس دانوں کو جغرافیائی تحقیقات اور دنیا کے نقشے کی ترتیب و تدوین پر مقرر کیا تھا.تحقیقات سے حاصل شدہ مواد کے زیر نظر محمد بن موسی خوارزمی نے عربی میں جغرافیہ کی پہلی کتاب "صورۃ الارض" کے نام سے تحریر کی.اس کے علاوہ عبیداللہ بن عبداللہ بن خردازبہ ،احمد بن ابو یعقوب یعقوبی ، ابوزید احمد بن سہل البلخی ،محمد بن الحوقل شامل ہیں.بنو عباسیہ کا آخری جغرافیہ دان یاقوت الحموی تھا.
تبصرہ لکھیے