ہوم << غریب دشمن پالیسیوں کیخلاف 25 جون کو ٹرین مارچ ہوگا، سراج الحق

غریب دشمن پالیسیوں کیخلاف 25 جون کو ٹرین مارچ ہوگا، سراج الحق

لاہور: سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی 25 جون کو 3 روزہ عظیم الشان ٹرین مارچ کا انعقادکرے گی۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے سوات میں عوامی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے ملک کو درپیش مسائل کا ذمے دار فرسودہ نظام اور اس کے رکھوالوں کو قرار دیا .

اور عوام سے اپیل کی کہ وہ جاگیرداروں، وڈیروں اور کرپٹ سرمایہ داروں کو مسترد کریں اور اہل اور ایمان دار قیادت کو آگے لائیں تاکہ پاکستان حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی مملکت بن سکے۔ انھوں نے ملک کو درپیش معاشی اور دیگر چیلنجز پر گفت و شنید اور آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دینے کے لیے جماعت اسلامی کے مرکزی قائدین کا اجلاس بھی اسلام آباد میں 23 جون کو طلب کیا ہے۔ عوامی جرگہ سے قبل انھوں نے سوات ہی میں شمولیتی تقریب سے خطاب کیا۔

سراج الحق نے عوامی جرگہ سے خطاب میں کہا کہ جماعت اسلامی 25 جون کو تین روزہ عظیم الشان ٹرین مارچ کا انعقادکرے گی، حکمرانوں نے یہ وطیرہ بنا لیا کہ آئی ایم ایف سے قرضے لو، اپنی جیبیں بھرو اور سود سمیت قرضوں کی ادائیگی کے لیے عوام کا خون نچوڑو ، گزشتہ 75 برس سے یہی کھیل جاری ہے۔