اسلام آباد: پاکستان تحریک اںصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کو کوئی راستہ نظر نہیں آ رہا، صرف ایک ہی حل ہے اور وہ ہے انتخابات ہیں، اگر ایسا نہیں ہوتا تو سارا ملبہ نیوٹرلز پر گرے گا۔
انہوں نے اپنی معاشی ٹیم کے ہمراہ صحافیوں سے ملاقات کے دوران کہا کہ ہماری حکومت میں ملک بالکل ٹھیک جارہا تھا اور یہی بات نیوٹرلز کو بھی بتاتے رہے۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی تبدیلی سے بیرونی دنیا کا سارا اعتماد جاتا رہا ہے، وفاقی بجٹ دراصل چند ماہ کا بجٹ دیا ہے ناں کہ ڈیڑھ سال کا، اصل مسئلہ کرنٹ اکاونٹ ڈیفیسٹ کا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 3 برس مہنگائی کا رونا رویا جاتا رہا اب ثابت ہو گیا ہے کہ ان میں کوئی اہلیت نہیں ہے۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین نے کہا کہ ہم پر قرضے لینے کا الزام بھی غلط ہے، ہم نے باون ارب ڈالر قرضہ لے کر آڑتیس ارب ڈالر واپس کیا۔
عمران خان نے کہا کہ کرنٹ اکاونٹ خسارہ ہم بہت نیچے لے آئے تھے، بارودی سرنگیں ہم نے نہیں بلکہ مسلم لیگ (ن) 2018 میں بھی لگا کر گئی تھی اور اب بھی لگا رہی ہے۔
تبصرہ لکھیے