ہوم << پنجاب میں وزارتوں کا معاملہ؛ حمزہ شہباز آج بلاول ہاؤس جائیں گے

پنجاب میں وزارتوں کا معاملہ؛ حمزہ شہباز آج بلاول ہاؤس جائیں گے

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو منانے آج بلاول ہاؤس جائیں گے۔ بلاول ہاؤس میں پیپلزپارٹی کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جائے گا جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کریں گے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے وزراتوں کے محکمے ان کے مطابق نہ ملنے پر ناراضگی اظہار کیا تھا، جس پر حمزہ شہباز پیپلزپارٹی کو کون کون سے محکموں کی وزراتیں ملیں گی، اس حوالے سے آگاہ کریں گے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پیپلزپارٹی ہماری اتحادی جماعت ہے ہم ان کو ساتھ لیکر چلیں گے، صوبے کی بہتری کے لیے جو ہو سکا وہ کریں گے۔ دوسری جانب سابق صدر اور شریک چیئرمین پی پی پی آصف علی زرداری لاہور پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ دو زورہ قیام کریں گے جبکہ سیاسی اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقات ہوگی۔

پارٹی قیادت نے سینئر وزیر پنجاب حسن مرتضیٰ کو اسلام آباد سے لاہور طلب کرلیا جبکہ انکے ہمراہ دیگر ارکان بھی ملاقات میں شریک ہوں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کے دوران صوبے کے بجٹ، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ، پانی کی تقسیم عوام کیلئے ریلیف پیکج اور معاشی صورتحال بھی زیر بحث آئے گی۔

گزشتہ دنوں پنجاب حکومت کی جانب سے بلدیاتی قانون میں ترمیم کیلئے قائم کی جانے والی کمیٹی سے اتحادی جماعت پیپلزپارٹی کو فارغ کردیا گیا تھا، جس پر پی پی پی نے بلدیاتی قانون میں ترمیم جیسی اہم کمیٹی میں شامل نہ کرنے پر وزیراعلیٰ آفس سے احتجاج کیا تھا۔