ہوم << بجلی فی یونٹ 4 روپے 83 پیسے مہنگی

بجلی فی یونٹ 4 روپے 83 پیسے مہنگی

کراچی: نیپرا نے کے الیکٹرک کے مارچ کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 4 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد آئی ایم ایف کے مزید مطالبات پر عمل درآمد کرتے ہوئے بجلی کی قیمتوں میں بھی اضافہ شروع کردیا ہے۔

نیپرا نے کے الیکٹرک کے مارچ کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 4 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی اور اس حوالے سے باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق کے الیکٹرک نے نیپرا کو 5 روپے 27 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، اتھارٹی نے 27 اپریل 2022ء کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی، فروری کا ایف سی اے صارفین سے 1 روپے 38 پیسے چارج کیا گیا تھا، جو کہ صرف 1 ماہ کے لیے تھا، مارچ کا ایف سی اے فروری کی نسبت 3 روپے 45 پیسے جون میں زیادہ چارج کیا جائے گا، اور حالیہ اضافے کا اطلاق صرف جون کے ماہ کے بلوں پر ہوگا۔ واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے قرض پروگرام بحال کرنے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی شرط عائد کی ہے۔