پشاور: تحریک انصا ف کے چیئرمین عمران خان کا لانگ مارچ کا قافلہ پشاور سے روانہ ہوگیا۔ سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا قافلہ پشاور سے روانہ ہوگیا ہے، اس سے قبل عمران خان نے اپنا ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ولی انٹرچینج پہنچ رہا ہوں.
سب لوگ ولی انٹرچینج پہنچیں، میری قیادت میں آزادی مارچ اسلام آباد روانہ ہوگا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم حقیقی آزادی لے کر رہیں گے، کارکن تمام رکاوٹیں ہٹاکر اسلام آباد پہنچیں، آج عوام کا سمندر اسلام آباد آرہا ہے، آج کی تحریک حقیقی آزادی کی تحریک ہے، آج ہم نے امریکی غلاموں سے نجات حاصل کرنی ہے۔
تبصرہ لکھیے