اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ممکنہ گرفتاریوں اور راستوں کی بندش کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے۔
تحریک انصاف کی جانب سے عامر محمود کیانی نے لانگ مارچ میں رکاٹوں کے خلاف درخواست دائر کی ہے.
جس میں چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست کی سماعت کل اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کریں گے جس میں چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ انتظامیہ اور پولیس کو گرفتاریوں اور راستوں کی بندش سے روکے جبکہ کیٹینر لگا کر روڈ بلاک کرنے سے بھی انتظامیہ کو روکا جائے۔
استدعا کی گئی کہ لانگ مارچ کو اسلام آباد میں داخل ہونے اور پرامن ریلی کے انعقاد سے نہ روکا جائے، درخواست زیر التوا ہونے کے دوران ملک میں پر امن ریلیاں کرنے کے خلاف کسی ایکشن سے روکا جائے۔
دریں اثنا پی ٹی آئی نے سری نگر ہائی وے پر دھرنے کے لیے ڈی سی اسلام آباد کو درخواست دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شرکاء کے لیے سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کیے جائیں، 25 مئی کو سری نگر ہائی وے پر پرامن مظاہرہ کیا جائے گا۔
تبصرہ لکھیے