اسلام آباد: پاک فوج نے تھر اور چولستان،کراچی، حیدرآباد، گدرہ، میرپور خاص، بدین، دادو میں 27ہیٹ اسٹروک کیمپ قائم کیے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان بھر میں حالیہ شدید گرمی کی لہر سے متاثرہ علاقوں میں ہیٹ اسٹروک ریلیف سینٹرز قائم کیے ہیں۔
آرمی چیف کی خصوصی ہدایت پر بلوچستان، پنجاب کے دیگر شہری مراکز میں بھی ہیٹ اسٹروک ریلیف سینٹرز قائم کیے گئے ہیں جہاں عام لوگوں کی زندگیوں کو آسان بنانے کے لیے پاک فوج کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس کے ذریعے ضروری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
دریں اثنا پاک فوج کی پیرکوہ، ڈیرہ بگٹی میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، پیرکوہ کے 54 دیہات میں پینے کا صاف پانی کیلئے63 واٹرباو’زر لگائے گئے، 3500 سے زائد مریضوں کو طبی امداد فراہم کی جا چکی ہے۔ڈبلیو ایچ اوکے حکام نے متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کیا ہے اور امدادی سرگرمیوں کا بھی مشاہدہ کیا ہے۔
تبصرہ لکھیے