کراچی: ملکی تاریخ میں ڈالر ایک بار پھر بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جب کہ اسٹاک ایکس چینج شدید مندی کے بعد 43 ہزار کی نفسیاتی حد بھی کھوگیا۔ اسٹاک ایکس چینج شدید مندی کا شکار ہے اور 43 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی کھوگیا۔
100 انڈیکس ایک ہزار پوائنٹس کی کمی سے دسمبر 2020ء کی کم ترین سطح پر آگیا.اطلاعات کے مطابق اسٹاک ایکس چینج میں 43 ہزار کی نفسیاتی حد گرنے کے بعد 42300 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈنگ جاری ہے۔اسی طرح ڈالر بھی ایک بار پھر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر آگیا، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 1.69 روپے اضافے سے 194.21 روپے کا ہوگیا امکان ہے مارکیٹ بند ہونے تک ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوجائے۔
تبصرہ لکھیے