کراچی: قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے عملی طور پر سیاست میں آنے کا اعلان کردیا۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں انٹرویو دیتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹر راشد لطیف کا کہنا تھا کہ ملکی حالات کو بغور دیکھ رہا ہوں اور ابھی کام کرنے کی سکت رکھتا ہوں.
لہذا ممکن ہے کہ آئندہ دو سے تین سال میں آپ مجھے سیاست میں دیکھیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اپنی سیاسی جماعت بنانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا البتہ میرے سیاسی نظریات اور وابستگی سے سب واقف ہیں۔
سابق کرکٹر نے 1992ء سے 2005ء تک پاکستان کے لیے 37 ٹیسٹ اور 166 ون ڈے انٹرنیشنل میں قومی ٹیم کی نمائندگی جبکہ حال ہی میں وہ کشمیر پریمئیر لیگ کے بطور ڈائریکٹر کرکٹ وابستگی اختیار کی تھی۔
رپورٹس کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کراچی کنگز کے ساتھ دوبارہ وابستہ ہونے جارہے ہیں، جہاں وہ فرنچائز کے لیے نئے ٹیلنٹ کی تلاش اور دیگر دوسرے کاموں میں مصروف نظر آئیں گے۔
تبصرہ لکھیے