میئر کراچی وسیم اختر کا پاسپورٹ ضبط

کراچی میں انسداد دہشت گردی عدالت نے میئر کراچی وسیم اختر کو پاسپورٹ جمع کروانے کاحکم دے دیا ۔ ڈاکٹرعاصم کے خلاف دہشت گردوں کو علاج کی سہولیات فراہم کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کے موقع پر عدالت نے میئر کراچی وسیم اختر پر برہمی کا اظہار کیا اور انہیں پاسپورٹ جمع کروانے کا حکم دیا ۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ کراچی کے میئرہیں لیکن شہر کے لیے کچھ کیا نہیں، آپ کو پاسپورٹ آفیشل وزٹ کے لیے واپس دیا گیا تھا اگر آپ آفیشل وزٹ نہیں کررہے ہیں تو پاسپورٹ واپس جمع کرائیں۔ عدالت کے حکم پر وسیم اختر نے پاسپورٹ اے ٹی سی میں جمع کرادیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں میئر کراچی نے اپنے دورہ دبئی میں سابق صدر پرویز مشرف اور سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی تھیں۔ میئر کراچی نے ان ملاقاتوں میں کراچی کے مسائل کا تذکرہ کرتے ہوئے اس کے حل کے لیے ان سے تجاویز بھی طلب کی تھیں۔