ہوم << لوگو، پہلا لفظ - ڈاکٹر رابعہ خرم درانی

لوگو، پہلا لفظ - ڈاکٹر رابعہ خرم درانی

لوگو میں خواب بنتی ہوں
خوابوں میں ستارے ٹانکتی ہوں
تانا عشق اور محبت کا
بانا درد اور اذیت کا
رنگ مہر و وفا سے لے کے ادھار
تصویر اک بناتی ہوں. .
لوگو میں خواب بنتی ہوں
جاگتی آنکھوں کے خواب
دنیا میں جنت پانے کے خواب
جھیل میں جھلملاتے چاند کا روپہلا پن
برف پوش چوٹیوں پر پھیلی دھوپ کا سنہرا پن
گلوں سے خوشبو
بلبل سے نغمے لے کر
لوگو میں خواب بنتی ہوں
امن کے آشتی کے خواب
ایک جنت ارضی کے خواب
جھگڑے نہ ہوں صدمے نہ ہوں
آہیں نہ ہوں چیخیں نہ ہوں
بارود آگ دھماکے نہ ہوں
گرتی دیواریں جلتے بام و در
سسکتے بچے تڑپتے ماں باپ
کاش یہ سب کہیں نہ ہو
اک چھڑی جادو کی ستارے والی
یوں گھماؤں کہ بدل جائے نظارہ سارا
قہقہے چار سو
اور کھلکھلاہٹیں. .
جوش کھاتے ابلتے سی پارہ چشمے
رنگ ہو نور کا اور ہر ذی روح
ایک سرخوشی کے عالم میں
خالق کائنات کے سامنے
سر بسجدہ ہو اور کہے
اللہ نور سموات والارض
سبحان اللہ وبحمدہ
سبحان اللہ وبحمدہ

Comments

Avatar photo

ڈاکٹر رابعہ خرم درانی

ڈاکٹر رابعہ خرم درانی کا پیشہ مسیحائی ہے، لفظ حوالہ ہیں کہ خیال ان کے قلم سے رعنائی پاتے ہیں۔ کم گو ہیں، مگر مشاہدہ تیز اور گہرا ہے۔ سوشل میڈیائی مناقشوں سے دور رہنا پسند ہے، مگر قلم خاموش نہیں رواں ہے، بردباری اس کی خاصیت ہے۔ ایک دہائی سے یہی ان کی پہچان ہے۔ دلیل کا آغاز کرنے والوں میں سے ہیں

Click here to post a comment