بزرگ چہروں کا مان - حیا حریم

سورہ یوسف کی تفسیر بالماثور پر تحقیق کا کچھ کام کر رہی تھی کہ اس آیت پر پہنچی جہاں زلیخا کا یوسف علیہ السلام کو اپنی طرف مائل کرنے کی کوشش کا ذکر ہے، اس سے اگلی آیت میں اللہ فرماتے ہیں کہ یوسف نے رب کی طرف سے برہان دیکھ لی تو زلیخا کا ارادہ سمجھ گئے اور معتصم وعفیف رہے, اس برہان کے بارے میں مفسرین...